Ticker

20/recent/ticker-posts-on

اقوال زریں

 جس سے مشورہ لیا جائے، وہ بات کا امین ہے۔ (رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و سلم)

مال کے برخلاف علم کے سبب کسی نے خدائی کا دعوٰی نہیں‌ کیا۔ (حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ)

یہ کتنی عجیب بات ہے کہ بہت کچھ جاننے کے بعد انسان کو پتہ چلتا ہے کہ وہ بہت کم جانتا ہے (علی ہجویری رحمۃاللہ علیہ)

 جو مرد عورت کی ادنٰٰی کمزوریوں‌ کو معاف نہیں‌ کرتا وہ اس کی خوبیوں سے مستفید نہیں ہو سکتا۔ (خلیل جبران)

 کئی لوگ مشورے پاتے ہیں لیکن صرف دانشمند ہی ان سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ (سکندرِ اعظم)

 قوم کے ہر فرد میں ہمت، طاقت، چستی، ولولہ اور حوصلہ بھر دو تو ایک زوال پذیر قوم بھی زندہ ہو سکتی ہے۔ (علامہ عنایت اللہ مشرقی)

ہم تعلیم خرید سکتے ہیں‌ لیکن عقل خدا کا عطا کردہ تحفہ ہے۔ (سعادت حسن منٹو)

 دنیا سوچنے والوں‌ کے لیے طربیہ اور جذبات میں بہہ جانے والوں کے لیے المیہ ہے۔ (یونانی فلسفی، مارنیپا)

کشف کیا ہے؟ قابلِ حصول مستقبل کی جابر تصویر ہے۔ (انگریز مصنفہ لورا برمان)

 اگر تو کسی ایسے انسان سے محبت کرے جس کی خدمت اور دیدار سے تجھے راحت و مسرت ملے تو میں ایسی محبت کے خلاف نہیں۔ (امیر کیکاؤس)

 جو انسان یہ دریافت نہیں کرتا کہ وہ کس مقصد کے لیے زندگی قربان کرے، اس کے زندہ رہنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ (مارٹن لوتھر کنگ)

انسان کی تمام خوشیوں میں وہ خوشیاں سب سے بدتر اور قابلِ نفرت ہیں جو اوروں کی پسند پر موقوف ہوں۔ (علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ)

 ہم بے عیب انسان کو پا کر محبت کرنا نہیں سیکھتے بلکہ ایک ناقص انسان کو بے عیب طریقے سے دیکھنا سیکھ کر محبت کرنا سیکھتے ہیں۔ (مارگریٹ تھیچر)

اس بات سے ڈرو کہ ماں نفرت کے اظہار یا بددعا کے لیے آسمان کی طرف نگاہ اٹھائے۔ (مدر ٹریسا)






Post a Comment

0 Comments