Ticker

20/recent/ticker-posts-on

روایت سے جڑا حقیقت پسند شاعر.... رحمان رضا چغتائی

حقیقت پسندی کا معترف ہونا بہت سے مقام پر انسان کو سر خرو کرتا ہت بہت سے لوگ شاعر کا کردار اور شاعر کی حقیقت بات کا ادراک نہیں رکھتے ،یہ سطحی اذہان کے لوگ ہوا کرتے ہیں ،خاطر خواہ حکومتی سر پرستی ،مقامی سطح پر غیر معمولی توجہ پر اکثر شاعر سے پوچھا جائے کہ آپ کو کیا پسند ہے تو جواب آئے گا کہ خوشی کا اپنا مزہ ہے غم کا اپنا مزہ ہے لیکن دونوں کیفیات کو پسند کرتے ہیں اور اپنی شاعری کو انجوائے کرتے ہیں ،اسی روایت سے جڑا ہواہے رحمان رضا چغتائی ،جنہوں نے کھل بتایا ہے کہ ہم تو ہیں ہی ایسے جیسے ساغر صدیقی ،فیض ،ڈاکٹر عاصی کرنالی وغیرہ ۔ہم ان کی طرح سمندر کو کوزے میں بند تو نہیں کرسکتے لیکن ان کے نقش قدم پر آگے چلنے کو جی چا ہتا ہے انہی الفاظ سے تفصیل سے بات کرتے ہیں ۔
سوال:آپ کا پورا نام 
جواب:عطاء الرحمان 
سوال:تخلص 
جواب:رضا 

سوال:آغاز شاعری 
جواب:غالباً میں ساتویں میں پڑھتا تجا جب لکھنا شروع کیا 
سوال:شاعری میں کن اساتذہ کرام سے اصلاح لی 
جواب:پروفیسر ظہور احمد فاتح ،ڈاکٹر عاصی کرنالی 
سوال:پسندیدہ شاعر 
جواب:غالب ،اقبال ۔فیض ،منیر ،عدم ،ساغر اور بہت سے اچھا لکھنے والے ہیں 
سوال:آج کل کس شاعر کو پسند کرتے ہیں 
جواب:عمران عامی ،رانا سحید دوشی ،ڈاکٹر سیدہ زینب النساء ،تہذیب جانی،ممتاز گرمانی ،واجد امیر اور بہت سے نام ہیں 
سوال:شاعری سے کس حد تک لگاؤ ہے ،جنون کی حد تک یا محض وقت گزاری 
جواب:شاعری کا شوق جنون کی حد تک ہے اور میں ہر معاملے میں غفلت کے با وجود اسے پورا پورا وقت دیتا ہوں 
سوال:آپ کس شاعر سے بہت زیادہ متاثرہ ہیں 
جواب:فیض ،غالب ،ڈاکٹر بشیر بدر ،قتیل شفائی ،احمد فراز ،شکیل احمد 
سوال:کس ادبی تنظیم سے وابستہ ہیں اور اس میں آپ کا کیا عہدہ ہے ؟
جواب:بزم فروغ ادب تونسہ کانائب صدر ہوں 
سوال:ادب میں انیٹر نیٹ کے کردار پر کیا کہیں گے 
جواب:انٹر نیٹ کی سر گرمیوں سے اتفاق کرتا ہوں لیکن کسی بھی تحریر کو کتاب پر پڑھنے کا اپنا مزہ ہے ،کتاب کی افادیت کو کسی دور میں کم نہیں کیا جا سکتا 
سوال:مصرع کی بنت کیلئے کیا ضروری ہے 
جواب:جذب و خلوص اور ریاضت 
سوال:کیاہر شاعر میں خبط عظمت کا ہونا لازمی ہے 
جواب:خون جگر سے کی گئی شاعری میں خبط عظمت آہی جاتا ہے 
سوال:زندگی میں کن معروف ادباء سے ملاقات ہوئی 
جواب:احمد فراز ،افتخار عارف ،آغا امیر حسین ،خالد شریف ،ڈاکٹر عاصی کرنالی ،ڈاکٹر اسلم انصاری ،ڈاکٹر طاہر تونسوی 
سوال:آپ کی پسندیدہ اصناف کون سی ہیں 
جواب:میں کچھ بھی لکھنا چاہوں بس غزل ہی لکھی جاتی ہے 
سوال:تصنیفات 
جواب:اور پھر بیان اپنا مطبوعہ 2008۔عجیب سنجوگ ہے جاناں زیر طبع ہے 
سوال:پیشہ 
جواب:ملازمت ،مدرس 
آخر میں رحمان رضا چغتائی کی غزل تمام دوستوں کے ذوق مطالعہ کی نظر ۔
اک نظر پڑی حسن سیفاک پر 
دوسری نہ ہوئی روئے ادراک پر 
تیرے کوچے میں کب ہیں نقوشِ قدم 
پیکر شوق منتشر خاک پر 
ان کو برسات کی بھی جھڑی نہ لگی 
آنسوؤں کی لڑی چشم نمناک پر 
میری سادہ دلی دل سے قربان ہوئی 
سیم تم کے ہر اک حرف چالاک پر 
آگیا تو منور ہوئی تیرگی 
کیا ستارے سجائے تھے پوشاک پر 
نقش حُب صنم لکھا پایا رضا 
دل کا نعم البدل زلف پیچاک پر 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابھی یہ سایہ ہم پہ چھاؤں کا اک مختصر پل ہے 
چلو ہم پہلے ہی چل دیں یہ جب دیوار تک جائے 
ہماری گفتگو میں سب دھنک کے رنگ در آئیں 
اگر لفظوں کی بے رنگی لب اظہار تک جائے

Post a Comment

0 Comments